حدیث نمبر: 2167
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں` میں نے ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے : ” جس نے اپنے غلام کو تہمت لگائی اور وہ ( غلام ) اس ( تہمت ) سے بری ہے تو اس ( آقا ) کو قیامت کے دن درے لگائے جائیں گے الا یہ کہ ویسا ہی ہو جیسا کہ اس نے ( یعنی آقا نے ) کہا تھا ( یعنی واقعی اس غلام نے زنا کیا ہو ) ۔ “