حدیث نمبر: 2157
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا فرماتے تھے : ” جس نے غیر کو اپنا باپ بنایا اور وہ جانتا ہے کہ یہ میرا باپ نہیں ہے تو اس پر جنت حرام ہے ۔ “ ( راوی حدیث عثمان نے کہا کہ ) میں نے یہ حدیث سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے بیان کی تو انھوں نے کہا کہ میرے کانوں نے بھی یہ حدیث نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی اور اس کو یاد رکھا ۔
حدیث نمبر: 2158
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ( اے لوگو ! ) تم اپنے باپوں سے بیزار مت ہو کیونکہ باپ سے بیزار ہونا کفر ہے ۔ “