کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: ہر قوم کا آزاد کردہ غلام انھیں میں سے ہے اور بہن کا بیٹا بھی انھیں میں سے ہے ۔
حدیث نمبر: 2155
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ہر قوم کا آزاد کردہ غلام اسی قوم میں شمار ہو گا ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 2155
حدیث نمبر: 2156
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ہر قوم کا بھانجا اسی قوم میں شمار ہو گا ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 2156