حدیث نمبر: 2153
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ذوی الفروض یعنی حصہ والوں کو ان کا مقررہ حصہ دے دو اور جو مال ( ان کا حصہ دے کر ) بچ جائے تو وہ قریب کے مرد رشتہ دار ( یعنی عصبہ ) کا ہے ۔ “