کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: مدینے کا صاع اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مد کا بیان ۔
حدیث نمبر: 2151
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اے اللہ ! ان ( یعنی اہل مدینہ ) کے ماپ اور صاع اور مد ( ناپ تول ) میں برکت عطا فرما ۔ “
حدیث نمبر: 2152
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں صاع ( جو ناپ تول کا پیمانہ ) تھا تمہارے ایک مد اور اس کی ایک تہائی کے برابر تھا ۔