کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: جو چیز اپنی ملک میں نہ ہو اس کی اور گناہ کی بات کی نذر ماننے کا بیان ۔
حدیث نمبر: 2150
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` ایک دفعہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے کہ ایک شخص کو کھڑے ہوئے دیکھ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا : ” یہ کون شخص ہے ؟ “ لوگوں نے بتایا کہ یہ ابواسرائیل ہے ، اس نذر مانی ہے کہ ( دن بھر ) کھڑا رہے گا بیٹھے گا نہیں اور نہ سایہ میں آئے گا اور نہ ( کسی سے ) بات کرے گا بلکہ ( اسی حالت میں ) روزہ پورا کرے گا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اس سے کہہ دو کہ بیٹھ جائے اور سایہ میں آ جائے اور بات چیت کرے اور ( اسی طرح سے ) روزہ پورا کرے ۔ “