کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: کوئی شخص مر گیا اور اس کو نذر ادا کرنا تھی ۔
حدیث نمبر: 2149
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی والدہ کی نذر کے بارے فتویٰ پوچھا جس کو پورا کرنے سے پہلے ان کا انتقال ہو گیا تھا ۔ پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا : ” تم اس کو ان کی طرف سے پورا کرو ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 2149