کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: بھول کر خلاف قسم کام کرنے والے کے بیان میں ۔
حدیث نمبر: 2147
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” اللہ تعالیٰ نے میری امت کے وسوسوں اور دل کے خیالات سے درگزر کیا ہے جب تک کہ وہ کام نہ کریں یا کلام نہ کریں ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 2147