کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: اس بیان میں کہ قلم اللہ کے علم پر خشک ہو گیا ہے ۔
حدیث نمبر: 2137
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ایک شخص نے عرض کی کہ یا رسول اللہ ! کیا دوزخی جنتیوں میں سے پہچانے جا چکے ہیں ؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ہاں ، بیشک ۔ “ اس نے کہا کہ پھر عمل کرنے والے عمل کیوں کرتے ہیں ؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ہر شخص اس کے واسطے عمل کرتا ہے جس کے واسطے وہ پیدا کیا گیا ہے ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 2137