کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: اللہ تعالیٰ کا فرمان : ” کیا انھیں اپنے مرنے کے بعد جی اٹھنے کا خیال نہیں ، اس عظیم دن کے لیے جس دن سب لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے “ ( سورۃ المطففین : 4 ... 6 ) ۔
حدیث نمبر: 2124
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” قیامت کے دن لوگوں کو اس قدر پسینہ آئے گا کہ زمین پر پھیلے گا اور اس میں ستر گز تک نیچے چلا جائے گا ( اتنی دور تک زمین اندر سے تر ہو جائے گیا ) اور لوگ منہ تک اس پسینے میں غرق ہوں گے بلکہ آدھے آدھے کانوں تک ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 2124