کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: موت کی بےہوشیوں اور سختیوں کا بیان ۔
حدیث نمبر: 2119
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` عرب کے کچھ گنوار اور سخت طبیعت لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آتے تو پوچھتے تھے کہ وہ گھڑی ( قیامت ) کب آئے گی ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان میں سے سب سے چھوٹے کی طرف دیکھ کر فرماتے : ” اگر یہ زندہ رہا تو اسے بڑھاپا نہ آنے پائے گا یہاں تک کہ تم پر قیامت ہو جائے گی یعنی تم مر جاؤ گے ( اور مرنا بھی قیامت ہے ) ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 2119