کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: آدمی کو دنیا میں ان لوگوں کو دیکھنا چاہیے جو اپنے سے کمتر ہیں اور ان کو نہیں دیکھنا چاہیے جو اپنے سے بڑھ کر ہیں ۔
حدیث نمبر: 2112
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب تم میں سے کوئی شخص اپنے سے زیادہ امیر کی طرف دیکھے تو چاہیے کہ پھر اپنے سے غریب کی طرف بھی خیال کرے ۔ “