کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: گناہوں سے باز رہنے کا بیان ۔
حدیث نمبر: 2109
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” میری مثال اور اس کی مثال جو اللہ نے میرے پاس بھیجا ہے اس شخص کی طرح ہے جس نے کسی قوم سے آ کر کہا کہ میں نے اپنی دونوں آنکھوں سے دیکھا کہ ایک لشکر دشمنوں کا آتا ہے اور میں تمہیں صاف صاف ڈراتا ہوں کہ تم اس سے بچو ، اس سے بچو ۔ ایک گروہ نے اس کی بات کو مانا اور رات ہی رات وہاں سے چل دیا وہ تو بچ گیا اور دوسرے گروہ نے اس کا کہنا نہ مانا ، صبح کو وہ لشکر آ پہنچا اور اس نے انھیں مار ڈالا ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 2109