کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: اللہ تعالیٰ سے امید اور ڈر ، دونوں رکھنا ۔
حدیث نمبر: 2106
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ، فرماتے تھے : ” اللہ تعالیٰ نے جس وقت رحمت کو پیدا کیا تو اس کے سو حصے پیدا فرمائے ، ننانوے حصے اپنے پاس رکھے اور ایک حصہ پوری مخلوق کی طرف بھیجا ۔ پس اگر کافر لوگ اللہ کے پاس والی تمام رحمت کو جان لیں تو ( باوجود اپنے کفر و شرک وغیرہ کے ) کبھی بھی جنت سے ناامید نہ ہوں اور اگر مومن اللہ کے یہاں کے تمام عذاب کو جان لیں تو ( باوجود اپنے عقیدہ ، ایمان سے اور عمل صالح کے ) دوزخ سے نڈر نہ ہوں ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 2106