کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: آدمی جو مال اللہ کی راہ میں دے وہی اس کا مال ہے ۔
حدیث نمبر: 2101
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما نے کہا کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم میں ایسا کون ہے جسے اپنے وارث کا مال اپنے مال سے زیادہ محبوب ہے ؟ “ سب نے عرض کی یا رسول اللہ ! ہم سب کو اپنا ہی مال محبوب ہے ۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اپنا مال وہی ہے جو زندگی میں ( فی سبیل اللہ ) خرچ کر کے آگے بھیجا اور جو چھوڑ کر مر گیا وہ تو وارثوں کا ہے ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 2101