کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: جو عمل خالصتاً اللہ تعالیٰ کی رضامندی کے لیے کیا جائے ۔
حدیث نمبر: 2097
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عتبان بن مالک انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو شخص ایسا ہو گا کہ اس نے خالصتاً اللہ کے لیے ” لا الہٰ الا اللہ “ کہا ہو تو قیامت کے دن اس پر دوزخ کی آگ حرام ہو گی ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 2097
حدیث نمبر: 2098
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ” جس مومن بندے کی محبوب چیز میں نے دنیا سے اٹھا لی ( جیسے بیٹا ، بھائی وغیرہ ) اور اس نے اس پر صبر کیا تو اس کی جزا میرے یہاں جنت کے سوا اور کچھ نہیں ( یعنی اس کو جنت ملے گی ) ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 2098