کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: آرزو کی رسی لمبی ہونا ۔
حدیث نمبر: 2093
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ ( بن مسعود ) رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مربع شکل بنائی اور اس میں ایک خط اس شکل سے باہر نکلتا ہوا کھینچا اور اس خط پر دونوں طرف سے چھوٹے چھوٹے خط بنائے اور فرمایا : ” ( مربع کے اندر ) آدمی ہے اور مربع اس کی موت ہے جو چاروں طرف سے انسان کو گھیرے ہوئے ہے اور لمبا خط جو مربع سے باہر نکل گیا ہے ، یہ انسان کی آرزو ( امید ) ہے اور یہ چھوٹے خطوط آفات اور عوارض ( بیماریاں ) ہیں ، اگر ایک آفت سے بچ گیا تو دوسری میں پھنس گیا اور اگر اس آفت سے بھی بچ گیا تو تیسری میں مبتلا ہو گیا ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 2093
حدیث نمبر: 2094
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے چند خطوط ( مثل شکل حدیث اول ) کھینچے اور فرمایا : ” یہ ( دائرہ سے نکلتا ہوا خط انسان کی ) آرزو کی مثال ہے ، وہ اسی آرزو میں سرگرداں رہتا ہے کہ موت آ جاتی ہے ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 2094