کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ” دنیا اس طرح بسر کرو جیسے کوئی پردیسی ہو یا راستہ چلتا ہوا مسافر “ ۔
حدیث نمبر: 2092
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے کندھے پکڑ کر فرمایا : ” دنیا اس طرح بسر کرو جیسے کوئی پردیسی ہو یا راہ چلتا مسافر ۔ “ اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے تھے کہ جب صبح ہو تو شام کے منتظر مت رہو اور شام ہو تو صبح کے منتظر نہ ہو ( اور جو نیک کام کرنا ہے وہ کر لو ۔ شاید صبح آئی ہے تو شام نہ آئے ) اور اپنی صحت میں بیماری کا سامان تیار کر لے اور زندگی میں موت کا کچھ سامان تیار کر لے ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 2092