کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: سوتے وقت گھر میں آگ ( مثلا چراغ ، لالٹین ، گیس لیمپ وغیرہ ) جلتا ہوا نہیں چھوڑنا چاہیے ۔
حدیث نمبر: 2067
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` مدینہ میں رات کو ایک گھر جل گیا ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ خبر دی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” یہ آگ تمہاری دشمن ہے لہٰذا جب تم سونے لگو تو ( آگ و چراغ وغیرہ ) بجھا دیا کرو ۔ “