کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: جب تین آدمیوں سے زیادہ ایک جگہ ہوں تو دو آدمیوں کے آہستہ بات کرنے میں کچھ حرج نہیں ہے ۔
حدیث نمبر: 2066
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب تم تین آدمی ایک جگہ ہو تو تیسرے کو بغیر شریک کیے آپس میں آہستہ کوئی سرگوشی نہ کرو جب تک کہ بہت سے آدمی نہ ہوں تاکہ وہ ( تیسرا ) رنجیدہ نہ ہو ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 2066