کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: جب گھر والا پوچھے کہ کون ہے تو یہ کہنا ” میں ہوں “ ۔
حدیث نمبر: 2063
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ` میرے باپ پر کچھ قرض تھا اس کی بابت ( کچھ دریافت کرنے کے لیے ) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور دروازہ پر دستک دی ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اندر سے فرمایا : ” کون ہے “ میں نے کہا ” میں ہوں ۔ “ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” میں میں ” ( یعنی نام کیوں نہیں لیتا ) گویا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ( ” میں ہوں “ کہنا ) برا جانا ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 2063