کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: اجازت لینے کا حکم اسی لیے دیا گیا ہے کہ نظر نہ پڑے ۔
حدیث نمبر: 2060
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر میں سلائی سے سر کھجا رہے تھے ، ایک شخص نے کسی سوراخ میں سے ( جو گھر کی دیوار میں تھا ) جھانکا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اگر مجھے معلوم ہو جاتا ہے کہ تو جھانک رہا ہے تو میں یہی سلائی تیری آنکھ میں مارتا ، ارے بھلے ! آدمی پھر اجازت لینے کا حکم کیوں ہوا ہے ، اسی لیے تاکہ نظر نہ پڑے ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 2060