حدیث نمبر: 2059
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ اسلام کا کون سا کام بہتر ہے ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ( محتاجوں کو ) کھانا کھلانا اور جس کو تو جانتا پہنچانتا ہو اور جس کو نہ جانتا پہچانتا ہو ، غرض سب ( مسلمانوں ) کو سلام کرنا ۔ “