کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: چھینکنے والا الحمدللہ کہے ۔
حدیث نمبر: 2055
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دو اشخاص کو چھینک آئی ایک کو تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب میں ” یرحمک اﷲ “ فرمایا اور دوسرے کو کچھ نہ فرمایا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے تو ” یرحمک اﷲ “ فرمایا اور اسے نہ فرمایا ، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا : ” اس نے الحمدللہ کہا تھا اور اس نے نہیں کہا تھا ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 2055