کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: تکلیف میں صبر کرنے کا بیان ۔
حدیث نمبر: 2040
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کوئی شخص اذیت کی بات سننے پر اللہ سے زیادہ صبر کرنے والا نہیں ہے ، لوگ اللہ کے لیے بیٹا پکارتے ہیں اور وہ ان سے درگزر کرتا ہے اور ان کو رزق دیتا رہتا ہے ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 2040