کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: مومن سے اگر کوئی گناہ ہو جائے تو اسے چھپائے ۔
حدیث نمبر: 2037
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ، فرماتے تھے : ” میری ساری امت ( کے گناہ ) معاف ہیں مگر اعلانیہ گناہ کرنے والے ( معافی کے مستحق نہیں ہیں ) اور اعلانیہ کرنے کی یہ بات ہے کہ رات کو کوئی شخص کوئی گناہ کا کام کرے اور صبح کو ، باوجود یہ کہ اللہ نے اس کی پردہ پوشی کی ہو مگر وہ ( لوگوں سے ) کہتا پھرے کہ اے فلاں ! میں نے رات کو ایسا ایسا ( کام ) کیا حالانکہ رات کو اس کے پروردگار نے اس کی پردہ پوشی کی تھی مگر صبح کو اللہ کے پردہ کو اس نے اپنے اوپر سے اٹھا دیا ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 2037