کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: کس قسم کی تعریف کرنا برا ہے ؟
حدیث نمبر: 2033
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایک شخص کا ذکر ہوا اور ایک شخص نے اس کی بہت تعریف کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ تجھ پر رحم کرے تو نے ( اس کی تعریف کر کے ) اس کی گردن اڑا دی ۔ “ اور یہی جملہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کئی بار فرمایا : ” ( پھر فرمایا ) : ” اگر تم میں سے کوئی شخص خواہ مخواہ کسی کی تعریف کرنا چاہے تو یوں کہے کہ میں اس کو ایسا سمجھتا ہوں ، اگر اس کے گمان میں وہ شخص واقعی ویسا ہی ہے اور اس ( کے اچھے یا برے ہونے ) کو اللہ ہی جانتا ہے اور یوں بھی نہ کہے کہ وہ اللہ کے نزدیک بھی اچھا ہے ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 2033