کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: حسن خلق اور سخاوت کا بیان اور مکروہ فعل ” بخل “ کا بیان ۔
حدیث نمبر: 2028
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایسا کبھی نہیں ہوا کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی چیز مانگی گئی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہو : ” نہیں ( دیتا ) ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 2028
حدیث نمبر: 2029
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں دس برس رہا ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ کو ” اف “ تک نہیں کہا اور نہ کبھی یہ فرمایا : ” یہ کیوں کیا اور یہ کیوں نہ کیا ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 2029