حدیث نمبر: 2026
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ایک مومن دوسرے مومن کے لیے ایسا ہے جیسے عمارت کا ایک حصہ دوسرے کو تھامے رہتا ہے ۔ “ اور اپنی انگلیوں کو ملا کر مثال بیان کی کہ اس طرح ایک دوسرے سے مل کر قوت دیتے ہیں ۔ ( ایک بار ایسا ہوا کہ ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھے ہوئے تھے کہ اتنے میں ایک شخص سائل یا حاجت مند آیا ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمانے لگے : ” اس شخص کی مجھ سے سفارش کرو ، تم کو ثواب ہو گا اور اللہ تعالیٰ اپنے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی زبان پر جو چاہتا ہے جاری کرتا ہے ۔ “