حدیث نمبر: 2021
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جبرائیل علیہ السلام نے مجھے پڑوسی پر احسان کرنے کی اس قدر تاکید کی کہ مجھے خیال ہوا کہ شاید پڑوسی کو وارث ہی ٹھہرا دیں گے ۔ “
حدیث نمبر: 2022
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوشریح رضی اللہ عنہ راوی ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ کی قسم ! وہ مومن نہیں ہے ، اللہ کی قسم ! وہ مومن نہیں ہے ، اللہ کی قسم وہ مومن نہیں ہے ۔ “ دریافت کیا گیا کہ یا رسول اللہ ! وہ کون شخص ہے ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جس کا پڑوسی اس سے تکالیف اٹھاتا ہو ۔ “