کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: انسانوں اور حیوانوں پر شفقت کرنا ۔
حدیث نمبر: 2017
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جس مسلمان نے کوئی درخت لگایا اور اس کا پھل آدمیوں اور جانوروں نے کھایا تو اس لگانے والے کے لیے صدقہ کا ثواب ہے ( گویا کہ یہ صدقہ جاریہ ہے ) ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 2017
حدیث نمبر: 2018
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ` ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھنے کے لیے کھڑے ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہم بھی کھڑے ہوئے ۔ اتنے میں ایک گنوار نماز ہی میں دعا مانگنے لگا کہ یااللہ ! مجھ پر اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر رحم کر بس اور کسی پر مت کر ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیر کر گنوار سے فرمایا : ” تو نے وسیع چیز ( یعنی اللہ کی رحمت ) کو تنگ کر دیا ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 2018
حدیث نمبر: 2019
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تو مومنوں کو ایک دوسرے سے رحم ، محبت اور مہربانی میں ایسا دیکھے گا جیسا کہ بدن میں ایک عضو بیمار ہو جائے تو سارے اعضاء بخار اور بیماری میں اس کے شریک ہوتے ہیں ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 2019
حدیث نمبر: 2020
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جریر بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو شخص کسی پر رحم نہ کرے ( تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ) اس پر بھی رحم نہ کیا جائے گا ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 2020