کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: اللہ تعالیٰ کی رحمت کے سو حصے ہیں ۔
حدیث نمبر: 2015
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا : ” اللہ تعالیٰ نے رحمت کے سو حصے کیے ، ننانوے حصے اپنے پاس رکھے اور ایک حصہ زمین پر اتارا اور اسی ایک حصہ کی وجہ سے تمام مخلوقات ایک دوسرے پر رحم کرتی ہیں ۔ حتیٰ کہ گھوڑی بھی اپنے بچے کے اوپر سے پاؤں اٹھا لیتی ہے کہ کہیں اس کو تکلیف نہ ہو ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 2015