حدیث نمبر: 2011
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ نے کہا کہ` میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بآواز بلند سنا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے : ” فلاں شخص کی اولاد میرے دوستوں میں سے نہیں ہے اور میرا دوست تو اللہ اور مومن صالح لوگ ہیں ۔ لیکن ان ( لوگوں ) کے ساتھ رشتہ داری ہے ۔ اگر وہ تر رکھیں گے تو میں بھی تر رکھوں گا ، وہ ناتا جوڑیں گے تو میں بھی جوڑوں گا ۔ “