کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: جو شخص رشتہ ناتا جوڑے گا اللہ بھی اس کے ساتھ ملاپ رکھے گا ( یعنی اللہ اس کے ساتھ بھلائی کرے گا ) ۔
حدیث نمبر: 2010
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” رحم رحمن سے مشتق ہے ( یعنی رحم رشتہ اللہ رحمن سے جڑا اور ملا ہوا ہے ) اور اسی لیے اللہ تعالیٰ نے ( رحم رشتہ سے ) فرمایا ” جو تجھ کو ملائے گا میں اس کو ملاؤں گا اور جو تجھ کو توڑے گا میں اس کو توڑوں گا ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 2010