حدیث نمبر: 2005
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو لوگ تصویریں بناتے ہیں قیامت کے دن ان کو عذاب دیا جائے گا اور ان سے کہا جائے گا کہ جس کو تم نے بنایا اس کو ( ذرا ) زندہ تو کرو ۔ “
حدیث نمبر: 2006
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ، فرماتے تھے کہ ” اللہ تعالیٰ کہتا ہے کہ اس شخص سے بڑا ظالم اور کون ہے جو میری طرح پیدا کرنا ( بنانا ) چاہے ( اگر وہ ایسا بنانے والا ہے تو ) ایک دانہ گندم کا تو بنائے یا ایک چیونٹی تو بنائے ۔ “ دوسری ایک روایت میں اتنا زیادہ ہے : ” وہ ” جو “ ( یعنی اناج ) کو پیدا کر کے دکھائے ۔ “