کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: گھونگھریالے بالوں کا ذکر ۔
حدیث نمبر: 1999
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال نہ گھونگھریالے تھے نہ بہت سیدھے بلکہ معتدل اور متوسط حالت کے تھے اور کانوں اور کندھوں کے درمیان تک تھے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1999
حدیث نمبر: 2000
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ پاؤں پر گوشت تھے ، چہرہ مبارک نہایت خوبصورت ۔ میں نے ویسا خوبصورت نہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے کسی کو دیکھا اور نہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی دوسرے کو اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ کی ہتھیلیاں پھیلی ہوئی کشادہ تھیں ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 2000