حدیث نمبر: 1998
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” یہود و نصاریٰ بالوں کو خضاب نہیں کرتے لہٰذا تم ان کے خلاف کرو ۔ “ ( یعنی خضاب کیا کرو ۔ مگر سیاہ رنگ سے اجتناب ضروری ہے ) ۔