کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: ( زنانوں اور ہیجڑوں کو ) جو عورتوں کی مشابہت اختیار کریں گھر سے نکال دینا چاہیے ۔
حدیث نمبر: 1996
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زنانے مخنث مردوں اور مردانہ عورتوں پر لعنت فرمائی اور فرمایا : ” ان کو گھر سے نکال دو ۔ “ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فلاں فلاں ایسے مخنث مردوں کو نکال دیا تھا اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فلاں فلاں ایسی مخنث عورتوں کو نکال دیا تھا ۔