کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: پہلے بائیں طرف کا جوتا اتارنا چاہیے ۔
حدیث نمبر: 1994
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو تم میں سے جوتے پہنے تو چاہیے کہ پہلے داہنی طرف کا پہنے اور جب اتارے تو پہلے بائیں طرف کا اتارے تاکہ داہنا پاؤں پہننے میں اول ہو اور نکالنے میں آخر ہو ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1994