کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: ریشمی کپڑے کا پہننا اور بچھانا مردوں کے لیے ناجائز ہے ۔
حدیث نمبر: 1988
ابوعبداللہ آصف
´امیرالمؤمنین عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ریشمی کپڑے سے منع فرمایا ہے مگر اس قدر پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی شہادت کی اور درمیانی والی دونوں انگلیوں کو ملا کر دکھایا ( یعنی بقدر دو انگلیوں کی چوڑان کے جائز ہے ) وہ اس سے کپڑے کا حاشیہ یا بیل بوٹے مراد لے رہے تھے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1988
حدیث نمبر: 1989
ابوعبداللہ آصف
´امیرالمؤمنین عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے ہی روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جس نے ریشمی لباس دنیا میں پہنا وہ آخرت میں نہ پہنے گا ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1989