حدیث نمبر: 1926
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :` ” نیک دوست اور برے دوست کی مثال خوشبو والے اور لوہار ، بھٹی دھونکنے والے کی سی ہے کیونکہ خوشبو والا یا تو خود کچھ عطا کر دے گا یا تو یہ خرید لے گاور نہ عمدہ خوشبو تو ( ضرور ہی ) سونگھ لے گا ( ایسے ہی نیک کی صحبت میں ہر طرح فائدہ ہے ) اور بھٹی دھونکنے والا لوہار ، یا تو ( آگ اڑا کر ) تیرے کپڑے جلا دے گا ، اگر نہیں تو تم بدبو ضرور سونگھو گے ۔