کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: زندہ جانور کے اعضاء کاٹنا یا اسے باندھ کر تیر مارنا یا باندھ کر تیروں کا نشانہ بنانا جائز نہیں ۔
حدیث نمبر: 1922
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` ان کا گزر ایسے جوانوں کے پاس سے ہوا کہ جو ایک مرغی کو باندھ کر نشانہ لگا رہے تھے ، جب انھوں نے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کو دیکھا تو سب بھاگ گئے ۔ پس سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اسے کس نے باندھا ہے ؟ بیشک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا کرنے والے پر لعنت فرمائی ہے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1922
حدیث نمبر: 1923
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما ہی دوسری ایک روایت میں کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جانور کے مثلہ کرنے والے شخص پر لعنت فرمائی ہے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1923