حدیث نمبر: 1805
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے معوذتین کے بارے میں دریافت کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” یہ دونوں سورتیں مجھے ( جبرائیل علیہ السلام نے ) پڑھائی ہیں ، میں کہتا ہوں کہ یہ قرآن سے ہیں ۔ “ ( سیدنا ابی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ) ہم بھی وہی کہتے ہیں جو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا ۔