حدیث نمبر: 1803
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم آسمان پر چڑھائے گئے ( یعنی معراج ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” میں ایک نہر پر گیا جس کے دونوں طرف خولدار موتیوں کے قبے ( ڈیرے ) تھے ، میں نے جبرائیل رضی اللہ عنہ سے پوچھا یہ کیا ہے ؟ “ انھوں نے جواب دیا ” یہ ( آپ کی نہر ) کوثر ہے ۔ “
حدیث نمبر: 1804
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے` اللہ کے اس قول ” ہم نے تم کو کوثر عنایت کی ہے “ کی بابت پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ کوثر ایک نہر ہے جو تمہارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ملی ہے ، اس کے دونوں کناروں پر خولدار موتی ہیں ، وہاں ستاروں کے شمار میں ( جام ) پیالے رکھے ہیں ۔