کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے قول ” یقیناً اگر وہ باز نہ رہا تو .... “ ( سورۃ العلق : 15 ) کا بیان ۔
حدیث نمبر: 1802
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` ابوجہل نے کہا اگر میں محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کو خانہ کعبہ کے قریب نماز پڑھتا دیکھ لوں تو اس کی گردن کو کچل ڈالوں گا ۔ یہ خبر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اگر وہ ایسا کرے گا تو اس کو فرشتے پکڑ لیں گے ۔ ( اور اسے کی تکہ بوٹی کر دیں گے ) “