کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: اللہ کے اس قول ” جس دن پنڈلی کھول دی جائے گی اور سجدے کے لئے بلائے جائیں گے تو وہ ( منافق اور ریاکار لوگ سجدہ ) نہ کر سکیں گے “ ( سورۃ القلم : 42 ) کے بیان میں ۔
حدیث نمبر: 1795
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا : ” ( روز قیامت ) ہمارا پروردگار اپنی پنڈلی کھولے گا تو تمام مومن مرد اور عورتیں سجدہ کریں گے اور وہ لوگ رہ جائیں گے جو دنیا میں لوگوں کو دکھانے اور سنانے کے لئے نماز پڑھتے تھے ، وہ بھی سجدہ کرنا چاہیں گے لیکن ان کی کمر اکڑ کر تختہ بن جائے گی ( مڑ نہ سکے گی اور وہ سجدہ نہ کر سکیں گے ) ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1795