کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: اللہ تعالیٰ کے قول ” سخت خو ہے اس کے علاوہ بدذات ہے ۔ “ ( سورۃ القلم : 13 ) کے بیان میں ۔
حدیث نمبر: 1794
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا حارثہ بن وہب خزاعی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا : ” کیا میں تمہیں جنتی لوگوں کی خبر نہ دوں ( کہ وہ کون لوگ ہوتے ہیں ) ؟ جنتی ہر وہ شخص جو دنیا والوں کی نظر میں حقیر و ذلیل ہو اور اللہ کے بھروسے پر کسی بات کی قسم کھا لے تو اللہ اس کو پورا کر دے اور کیا میں تمہیں دوزخیوں کی خبر نہ دوں ( کہ وہ کون لوگ ہوتے ہیں ) ؟ دوزخی شریر ، مغرور ، اور متکبر لوگ ہوتے ہیں ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1794