کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے قول ” اور دوسروں کے لیے بھی انہی میں سے جو اب تک ان سے نہیں ملے ۔ “ ( سورۃ الجمعہ : 3 ) کے بیان میں ۔
حدیث نمبر: 1789
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ( ایک روز ) ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے تھے کہ سورۃ الجمعہ اتری ، جب یہ آیت ” اور دوسروں کے لیے بھی ہے جو ابھی ان سے نہیں ملے .... ‘ نازل ہوئی تو میں نے کہا کہ یا رسول اللہ ! یہ کون لوگ ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ جواب نہ دیا ، یہاں تک کہ میں نے تین مرتبہ پوچھا اور ہمارے درمیان سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بھی موجود تھے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا ہاتھ مبارک ان کے سر پر رکھا اور فرمایا : ” اگر ایمان ثریا ( ستارے ) کے پاس بھی ہوتا ( یعنی بہت ہی دور ہوتا ) تو بھی ان ( اہل فارس ) میں سے ایک شخص یا کچھ لوگ ( راوی کا شک ) اس کو حاصل کر لیتے ۔ “