کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: اللہ تعالیٰ کے قول ” حوریں ہیں جو خیموں میں مستور ہیں “ ( سورۃ الرحمن : 72 ) کے بیان میں ۔
حدیث نمبر: 1786
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن قیس رضی اللہ عنہ سے ہی مروی ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جنت میں ایک خواب دار موتی کا خیمہ ہے اور اس خیمہ کا عرض ساٹھ میل کا ہے ، اس کے ہر گوشے میں مسلمانوں کی بیبیاں ہوں گی ، ایک گوشہ والیاں دوسری طرف والیوں کو نہیں دیکھ سکتیں اور مومن لوگ ان کے پاس پھرتے رہیں گے .... ۔ “ ( باقی حدیث تفسیر سورۃ الرحمن میں گزری ہے ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1786