کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کا قول ” کیا تم نے لات اور عزیٰ ( نامی بتوں ) کو دیکھا ہے ( کیا وہ بت معبود ہو سکتے ہیں ) ؟ “ ( سورۃ النجم : 19 ) ۔
حدیث نمبر: 1783
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو شخص لات اور عزیٰ کی قسم کھائے وہ ( تجدید ایمان کرے ) لا الہٰ الا اللہ کہے اور جو شخص اپنے ساتھی سے کہے کہ آؤ قمار بازی کریں ( جوا کھیلیں ) تو وہ ( اپنے گناہ کے کفارہ کے طور پر ) صدقہ دے ۔ “